5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیمرون ڈیاز چارلیز اینجلزکی تیسری فلم بنائے جانے کیلئے پرامید
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ. . . . . . . ہالی ووڈ ایکٹریس کیمرون ڈیاز چارلیز اینجلز فلم سلسلے کی تیسری فلم بنتے دیکھنا چاہتی ہیں، اور اس میں کام کرنے کو بھی بے قرار ہیں۔ چارلیز اینجلز سلسلے کی دونوں فلموں میں کام کرنے کے بعد اداکارہ کیمرون ڈیاز پر امید ہیں کہ اس سلسلے کی تیسری فلم بھی بنائی جائے گی۔انہیں یقین ہے کہ یہ فلم پہلی دونوں فلموں کی طرح کامیاب ہو گی اور وہ فلمز کی پروڈکشن کپمنی کو اس سلسلے میں راضی کرنے کی کوششوں میں ہیں اور پرامیدہیں کہ وہ مان جائیں گے۔ کیمرون ڈیاز کو ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ہے کہ کہیں یہ فلم کاسٹ تبدیل کر کے نہ بنائی جائے۔