5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور کے علاقہ بادامی باگ میں ایک جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر برگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر قابو پا لیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے فیکٹری میں موجود جوتے بنانے والے کیمیکل کے ڈرموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تاہم بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ فیکٹری میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔