تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے بند کردی گئی

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور میں ایک مرتبہ دھند شروع ہوگئی ہے لاہور اسلام آباد موٹر وے بند کردی گئی ہے۔ آج صبح سویرے بوندا باندی ہوسکتی ہے۔لاہور اور گردو نواح میں پھر دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے حد نگاہ پانچ سو میٹر ہوگئی ہے جبکہ فیصل آباد، ساہیوال اوکاڑہ ، خانیوال اور ملتان میں شدید دھند چھا گئی ہے ان مقامات پر نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو احتیاط کے ساتھ سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور کی شمالی سائیڈ گوجرانوالا اور جہلم صاف ہیں ۔لاہور میں رات نو بجے ہلکی بوندا باندی ہوئی تھی جبکہ آج صبح بھی ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت چار اور پانچ ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں پروازیں اور ٹرینیں شیڈول کے مطابق آجارہی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.