5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ مراد جمالی:نیٹو کے قافلے پر فائرنگ،20 آئل ٹینکرز جل گئے
جنگ نیوز -
ڈیرہ مراد جمالی. . . . . .بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کے20 آئل ٹینکرز پر فائرنگ کرکے آگ لگادی۔لیویز ذرائع کے مطابق نیٹو کے متاثرہ آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی غرض سے رکے تھے کہ اچانک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے نیٹو کے10 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائربرگیڈ کے عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ کے شعلوں نے نیٹو کے مزید 10 آئل ٹینکرز ، قریبی ہوٹل اور ٹائر کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دوسری جانب شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ قریبی آبادی کے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔