5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:سرجانی ٹاوٴن میں جھاڑیوں سے عورت کی تشدد زدہ لاش برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…شکیل انجم لاشاری…کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں ایک عورت کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن سیکٹر 4جی میں جھاڑیوں سے 35سالہ عورت کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے گردن پر تیز دھار آلہ پھیر کر ہلاک کیا گیا ہے۔ مقتولہ نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی، تاہم اس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی ہے۔