5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گیس لوڈ مینجمنٹ ، پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنزآج بھی بند
جنگ نیوز -
اسلام آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ،بالائی صوبہ پنجاب میں اٹک سے جہلم تک کے پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنزآج بھی بند ہیں ۔ ہفتہ وار شیڈول کے تحت ، پوٹھوہار ریجن کے تقریبا چھ سو سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھاجاتا ہے ، ان میں وفاقی دارالحکومت کے سی این جی اسٹیشنز بھی شامل ہیں ، سی این جی اسٹیشنز سے گیس کی سپلائی گزشتہ روز صبح چھ بجے ہی بند کردینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ، ان اسٹیشنز سے گیس فراہمی کی بحالی اب اتوار کی صبح چھ بجے ہوگی۔