5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وینزویلا میں مظاہرہ کرتی خواتین پر بس چڑھ دوڑی،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کراکس…وینزویلامیں مظاہرہ کرتی خواتین کوبس نے ٹکر ماردی،،ٹکر سے چار خواتین بری طرح زخمی ہوگئیں۔ وینزویلامیں شدیدسیلاب کے بعد کئی لوگ بے گھر ہوگئے تھے، اور تاحال مناسب رہائش نہ ملنے پر سڑک پراحتجاج کے لیے نکل آئے ،بستر ہاتھ میں لیے پرامن مظاہرین ہائی وے ایک طرف سے بند کرناچاہتے تھے، لیکن رستے سے گزرتی کارنہ روکی گئی تھوڑی ہی دیر میں بس کی ٹکر سے تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں اور ایک خاتون کوبس روندتی ہوئی چلی گئی ،جس کے بعد مظاہرین نے غم و غصے میں ہائی وے بلاک کردی۔