5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سڈنی ٹینس:چین کی لی نا کے ہاتھوں بیلجئیم کی کم کلائسٹرز کو اپ سیٹ شکست
جنگ نیوز -
سڈنی…سڈنی میں جاری سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں چین کی لی نا نے بیلجئیم کی کم کلائسٹرز کو اپ سٹ شکست دے دی۔سڈنی میں ہونے والے فائنل کے آغاز میں کم کلایسٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بیلجنئن کھلاڑی نے صرف 18 منٹ بعد ہی پانچ صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ لیکن اس کے بعد چین کی لی نا نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور 5-0 کے خسارے کے باوجود پہلا سٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر لی نا نے کیرئر کا چوتھا ٹائٹل اپنے سینے پر سجایا۔