تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ کو منشیات کی لعنت سے بہت جلد نجات دلادیں گے،آئی جی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…آئی جی پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال نے دعوی کیا ہے کہ وہ کوئٹہ کے شہریوں کو منشیات کی لعنت سے بہت جلد نجات دلادیں گے ۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے حبیب نالہ میں منشیات کے گھناؤنے کاروبار کو پولیس بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے خاتمے کے کوششیں جاری ہیں ۔ منشیات کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور بہت جلد اِس کے خلاف موثر کاروائی کی جائے گی ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سماجی جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ذمے داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.