5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اورکزئی،مختلف کارروائیوں میں10شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے، دوسری جانب شدت پسندوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ٹودہ خورہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ جوابی کاروائی میں میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں شدت پسندوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں 6 شدت پسندہلاک اور چار زخمی ہوگئے، دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ فیروز خیل میں شدت پسند کمانڈر عبدالمنان نے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔