تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد:پولیس کی کارکردگی سے نالاں شہریوں نے ڈاکو پکڑ لئے

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں پولیس کی کارکردگی سے نالا شہریوں نے ڈاکوؤں کو خود پکڑ لیا۔ پکڑے گئے ڈاکوؤں پر شہریوں کا تشدد۔ پولیس کے حوالے کرنے سے انکار۔فیصل آباد کے علاقے نور پور میں گذشتہ کئی دنوں سے سے ڈکیتی اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا تھا۔ جس سے لوگ بہت پریشان تھے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محلے میں پہرے کا انتظام بھی کیا ہوا تھا۔ اس دوران آج دو ڈاکوؤں نے آصف نامی شہری سے موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد انھیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک کمرے میں بند کردیا گیا۔ واقع کے کے ایک گھنٹے بعد پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے تو شہریوں نے ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور پولیس نے ڈاکوؤں کو لوگوں سے چھین کر تھانے منتقل کردیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.