تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کامیابی چاہتے ہیں تو پریشانیوں کو لکھ لیجئے، ماہرین

جنگ نیوز -
شکاگو…ماہرین کاکہنا ہے کہاگر آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پریشانیوں کو لکھ لیجیے۔ شکاگو میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق کسی بھی کام سے پہلے مشکلات اور پریشانیوں کو لکھ لینا چاہیے ،اس طرح کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے ،ماہرین نے اس مقصد کیلئے بیس طلبہ کے گروپ پر تجربہ کیا، حیرت انگیز طور پر اس ٹیسٹ میں پریشانیاں لکھنے والے گروپ نے زیادہ نمبر حاصل کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشکل سے مشکل صورتحال میں ذہنی الجھنوں کو لکھ لینے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.