5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے ضلع کچہری میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔لاہور بار کو ایشیا کی سب سے بڑی بار ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس وقت ممبران کی تعداد دس ہزار سات سو ہے ۔ اس مرتبہ صدر کے لئے حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے عبدالطیف ہنجرا اور سپریم کورٹ بار کی عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ شہزاد حسن شیخ کے علاوہ ایم آر اعوان اور ضیا الدین انصاری کے درمیان مقابلہ ہے ؛ جبکہ نائب صدارت کی تین سیٹوں سیکرٹری کی دو اور دیگر عہدوں کے درمیان بھی مقابلہ ہے۔ اسوقت سینکڑوں پرجوش وکلا اپنے امیدواروں کی کنویسنگ کے لئے موجود ہیں اور وقفے وقفے سے نعرہ بازی بھی کر رہے ہیں۔ چار سال پہلت تک حامد خان کے حمایت یافتہ صدر منتخب ہوتے رہے لیکن پچھلے سال پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ ساجد بشیر شیخ منتخب ہوئے تھے ان کی مدت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے درمیان کشیدگی رہی ۔ چیف جسٹس کی عدالت پر حملہ ہوا اور وکلا پر پولیس تششد بھی تاہم بعد میں نئے ڈسٹرکٹ سیشن جج اور لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے تقرر کے بعد کشیدگی ختم ہوگئی تھی۔