5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راول پنڈی اور اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات کیلئے پولنگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…راول پنڈی اور اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ بارز کے عہدے داروں کے انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ راول پنڈی اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بارز کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ شروع ہوئی جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ راول پنڈی ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کے لیے دو امیدوار ملک جواد خالد اور راجا عمران عزیز جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کے لیے شعیب شاہین اور ہارون الرشید سمیت تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ راول پنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1665ہے جبکہ 391 لائف ٹائم ممبرز ہیں۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے 1584 ووٹرز ہیں۔