5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مری: برف باری کا سلسلہ رک گیا، سردی کی شدت میں اضافہ
جنگ نیوز -
مری…ملکہ کوہسار مری میں تقریبا چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے والا برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے ، اس کے بعد چلنے والی ہواؤں سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مری اور اس کے گرد و نواح میں برف باری کے بعد وادی کے بیشتر مقامات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ، یخ بستہ ہواؤں نے ماحول کو یخ بستہ کردیا ہے جبکہ ملکہ کوہسار میں آنے والے سیاح ، موسم کی شدت سے لطف اندوز ہوتے رہے ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جانے کی وجہ سے پائپ لائنوں میں پانی منجمدہوگیا ہے ، اس کی وجہ سے شہری اور نواحی مقامات پر پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ، برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں اس کی وجہ سے علاقہ کی مقامی آبادی کو ذرائع آمد و رفت میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔