تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بارہ درجے نیچے گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8اور قلات میں منفی 12درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے ئندہ چوبیس گھنٹے میں سخت سردی کی شدت برقرار رہے گی، سردی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کوئٹہ، قلات اور دیگر علاقوں میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.