تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

درجن بھر کینیڈین شہریوں نے پاکستان میں ٹریننگ حاصل کی، رپورٹ

جنگ نیوز -
اوٹاوا…فارن ڈیسک…کینیڈین اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک درجن سے زائد کینیڈین شہریوں نے پاکستان میں القاعدہ کے ٹریننگ کیمپوں میں تربیت حاصل کی ۔اوٹاوا سیٹزین اخبار کے مطابق آرسی ایم پی ان مبینہ دہشت گردوں سے تفتیش کر رہی ہے جنہوں نے کینیڈ ا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ان کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔اخبار نے ہانگ کانگ کے ایشیاء ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ کہ طالبان کے اہم ترین ذریعے کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ کینیڈا میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے ایک درجن سے زائد کینیڈین باشندوں کے جہادی گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک کیمپ میں تربیت حاصل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.