تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشین کپ فٹبال : بحرین نے بھارت کو5-2 سے شکست دے دی

جنگ نیوز -
دوحہ …قطر میں جاری ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بحرین نے بھارت کو دو کے مقابلے میں5 گول سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ٹورنامنٹ میں بحرین کے اسٹرئکر اسماعیل عبداللطیف نے شاندار کھیل پیش کیا، بھارتی دفاعی کھلاڑی ان کے سامنے بے بس نظر آئے، میچ کا پہلا گول آٹھویں منٹ میں پنلٹی پر بحرین کے Aaish نے اسکور کیا،جسے بھارت نے جلد ہی برابر کردیا۔اسماعیل عبداللطیف نے16 ویں منٹ میں بحرین کی برتری2-1 کردی۔ پھر19ویں منٹ میں دوسرا اور35ویں منٹ میں تیسرا گول داغ کر اپنی ہیٹرک مکمل کی۔ اسماعیل عبداللطیف نے میچ میں مجموعی طور پر چار گولز اسکور کئے جبکہ بھارتی ٹیم صرف 2 گول بناسکی۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.