5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے زیادہ ترحصوں کا موسم سرد اور خشک رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندچھائے رہنے کاامکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ آج صبح8بجے تک سب سے زیادہ بارش دیر میں34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مظفر آباد میں31،بالاکوٹ28،مالم جبہ24،پٹن میں20،گڑھی دوپٹہ 19، رسالپور،میر خانی میں18،سیدو شریف میں17، پاراچنار،کالام میں16،چترال12،مری میں10ملی میٹر ،کامرہ9،اسلام آباد اور پشاور میں8،8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔صبح8بجے تک کالام میں8انچ،مری4،دیر3، چترال میں2انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج صبح لاہور،اوکاڑہ،فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں دھند چھائی رہی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں منفی9،کالام منفی8،گوپس اور ہنزہ میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد2،لاہور7،ملتان2،کراچی8،پشاور4،گلگت منفی2،مری منفی5 اور فیصل آباد میں2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔