تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا، یہ میچ بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے کیرئیر کا444واں میچ ہوگا ۔ ڈربن میں کھیلے جانیوالے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو135 رنز کے واضح مارجن سے جیتا تھا۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر امید ہیں کہ انکی ٹیم میچ جیت کر سیریز برابر کرلے گی۔یہ میچ بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے کیرئیر کا 444واں میچ ہوگا، سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سنتھ جے سوریا کے پاس ہے جنہوں نے بھی444 میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔ آج کا میچ کھیل کر ٹنڈولکر ان کا ریکارڈ برابر کرلیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.