5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسپاٹ فکسنگ کیس کے فیصلے سے ورلڈ کپ متاثر نہیں ہوگا،ہارون لورگاٹ
جنگ نیوز -
ملبورن …آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے فیصلے سے اگلے ماہ ہونیوالا کرکٹ ورلڈ کپ متاثر نہیں ہوگا۔ ملبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے فیصلہ5 فروری کو دوحہ میں سنایا جائیگا۔ آئی سی سی بھی یہی چاہتی تھی کہ ایونٹ سے پہلے کیس کا فیصلہ آجائے، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ ہونیوالا کرکٹ ورلڈ کپ وقت کے مطابق بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش میں ہوگا، چند اسٹیڈیم ابھی مکمل طور پر تیار نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ ایونٹ سے پہلے تیار ہوجائیں گے۔