تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ولنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کے 6وکٹوں پر 246رنر، عدنان اکمل کے 5شکار

جنگ نیوز -
ولنگٹن …پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن میزبان ٹیم نے6 وکٹ پر246 رنز بنالئے۔وکٹ کیپر عدنان اکمل نے5 کیچ پکڑے۔ولنگٹن میں جاری میچ کے پہلے دن کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوسکا، کیوی بیٹسمین پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے، پہلے ہی اوور میں برینڈن مکلم کو دو رنز پر عمر گل نے پویلین بھیج دیا، جبکہ مارٹن گپٹل29، کین ولیمسن21 اور جیسی رائیڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تو میزبان ٹیم کا اسکور4 وکٹ پر98 رنز تھا، پاکستانی بولرز میچ میں چھاچکے تھے،لیکن نائب کپتان راس ٹیلر اور جیمز فرینکلن نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑکر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنایا ،لیکن فرینکلن33 رنز بناکر ساتھ چھوڑ گئے، راس ٹیلر نے78 رنز کی اننگز کھیلی، عمر گل اور تنویر احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض اور عبدالرحمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دن کی خاص بات وکٹ کیپر عدنان اکمل کے5کیچز تھے۔ جب پہلے دن کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کا اسکور6 وکٹ پر246 رنز تھا، کپتان ڈینیل ویٹوری38 اور ریس ینگ28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.