تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میکسیکو :منشیات کیخلاف جاری لڑائی میں 35ہزار افراد قتل ہوچکے

جنگ نیوز -
میکسیکو…فارن ڈیسک…میکسیکو میں منشیات کے خلاف جاری لڑائی میں 35ہزار افراد قتل کر دیئے گئے۔برطانو ی اخبار’مارننگ اسٹار‘ کے مطابق ڈرگز مافیا کے خلاف میکسیکو کے صدر کی جانب سے چار سال قبل اعلان جنگ نے34612افراد کی جان لے لی ہے۔ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن میں حکومت کو امریکا کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔وفاقی سیکورٹی کے ترجمان کے مطابق30913افراد کو پھانسی کے طرز پر موت کے گھات اتار ا گیا، جب کہ گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں3153 افراد قتل ہوئے اور546افراد حکام کے ساتھ لڑائی مارے گئے۔ ان ہلاکتوں کی تعداد2009کی نسبت 2010میں60فی صد زائد ہو گئی۔2006سے میکسیکو میں 50ہزار فوجی تعینات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق میکسیکو میں ڈرگز کے منظم کام سے سالانہ39ارب ڈالر کا کاروبار ہوتا ہے اور یہ تمام رقم امریکی بینکوں سے جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.