5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس: صدر کے فرار کے بعد کرفیو نافذ، ہنگامے کرنیوالے کئی افراد گرفتار
جنگ نیوز -
تیونسیا… تیونس میں ہنگامہ آرائی اور صدر کے ملک چھوڑنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کوگرفتارکرلیا۔ تیونس میں کرفیو نافذ ہے، ہنگامے کرنیوالے کئی افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے۔وزیر اعظم محمدگھانویچی نے آئندہ ہونیوالے انتخابات تک ملک سنبھال لیاہے۔انھوں نے اپیل کی ہے کہ اس نازک وقت میں عوام متحد ہوجائیں۔مفرور صدر زین العابدین کے رشتے داروں کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ گذشتہ چند روز کے دوران تیونس میں ہونیوالے حکومت مخالف مظاہروں میں درجن بھر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔