تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی سفیر نے2006 میں تیونسی وزیراعظم کی تعریف کی تھی، وکی لیکس

جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس میں عوامی شدید احتجاج کے بعد صدر زین العابدین بن علی ملک سے فرارہوگئے ہیں اور وزیر اعظم محمدالغنوشی نے ملک کا نظام سنبھال لیا ہے ۔ امریکی سفیر نے2006 میں محمدالغنوشی کے متعلق اچھی رائے کا اظہار کیا تھا ۔تیونس میں امریکی سفیر ولیم ہڈسن نے جنوری2006 میں واشنگٹن مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا کہ صدر زین العابدین وزیر اعظم محمد الغنوشی کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بارہ سال سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں ۔ محمد الغنوشی کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش میں رہیں کہ وہ حکومت سے علیحدگی کے خواہش مند تھے لیکن انہیں اس کا موقع نہ مل سکا۔امریکی سفیر کی رائے میں دیگر سیاستدانوں کی نسبت محمد الغنوشی کو عوام میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ صدر زین العابدین کا طرز حکومت آمرانہ ہے ۔ اس بات کا یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اقتدار چھوڑ دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.