تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں بدامنی جاری،سابق نائب ناظم سائٹ ٹاون جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سائٹ ٹاؤن کے سابق نائب ناظم کو قتل کردیا جبکہ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوگیا ۔ کراچی میں فائرنگ کا تازہ واقع مومن آباد میں پیش آیا جہاں سائٹ ٹاؤن کے نائب ناظم 50 سالہ بادشاہ خان پر موٹر سائکل سوار ملزموں نے فائرنگ کردی ۔ بادشاہ خان موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ اس سے پہلے سائٹ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو زخمی کر دیا ۔ پولیس کے مطابق رات گئے اورنگی ٹاون اور قصبہ کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے شبے میں حراست میں لے لیا ۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے حالیہ واقعات میں صرف اورنگی ٹاون میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شہر میں دو روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.