5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ میں ٹائر کے بجائے ٹینس کے جوتوں سے چلنے والی سائیکل
جنگ نیوز -
آسٹن…امریکی شہرآسٹن میں ایک شخص نے ایک ایسی منفرد سائیکل تیار کی ہے جو ایک عام ٹائر کے بجائے کینوس (Canvas)کے جوتوں سے چلتی ہے۔اس دلچسپ سائیکل کے دونوں پہیوں کی جگہ سفید رنگ کے کینوس کے لاتعداد جوتے لگے ہو ئے ہیں جو اس سائیکل کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہموار سطح پر چلنے میں مدد دیتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے سائیکل کے پیر نکل آئے ہوں۔