تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

روزانہ چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے سے دل کے دورے کے خدشات

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ کے یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے سے دل کے دورے کے خدشات دوگنے ہوجاتے ہیں۔4ہزار سے زائد افراد پر کی گئی اس تحقیق کے مطابق جو لوگ کافی دیر تک تک ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے دل کے آس پاس کی شریانوں اور وریدوں میں تکالیف پیدا ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ کمپیوٹر گیمز کے شوقین افرادمیں دل کے دوروں کے خدشات125فیصد تک بڑھ جاتے ہیں جبکہ اسی طرح آفس میں مسلسل ایک ہی جگہ بیٹھے رہ کر کام کرنے سے دل کے امراض کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.