تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی بلوچستان میں چارروز سے بجلی بند، کاروبارزندگی مفلوج

جنگ نیوز -
چمن …شمالی بلوچستان چار روز سے تاریکی میں ڈوبا ہواہے ،ٹاور اڑانے کے بعد مرمت نہ ہونے کے باعث چمن سمیت دس اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث شہری زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔چار روز قبل نصیرآباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بجلی کے ایک ٹاور کو اڑانے کے بعد سے شمالی بلوچستان کے دس اضلاع گزشتہ چار روز سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہے جبکہ چمن میں مسلسل بہتر گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے اور کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاور کی درستگی نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کاکام ہے ،تاہم این ٹی ڈی سی اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی وضاحت کرنے سے گریزاں ہے ۔بجلی کی طویل بندش اور شدید ترین سردی کے باعث نہ صرف شہری زندگی اجیرن ہو گئی ہے بلکہ کاروبار زندگی بھی مفلوج ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ضلع پشین اور زیارت میں مسلسل چوتھے روز بھی بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی سپلائی بھی معطل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.