5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماسید علی گیلانی کی کال پر ہڑتال
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف عوام سراپااحتجاج بن گئے ،آج وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی غیرقانونی نظر بندی کے خلاف ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اورپولیس کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ایساکیاگیا۔