5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ایس او کی جانب سے پیپکوکو فرنس آئل کی فراہمی جاری
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پیپکو کو فرنس آئل کی سپلائی بدستور جاری ہے۔یہ بات ترجمان پی ایس او نے جیو نیوز کو بتائی۔ ترجمان کے مطابق مسلسل سپلائی کے باعث ہی پیپکو کے پاس اس وقت بھی20 دن کا اسٹاک موجود ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فرنس آئل کی سپلائی میں کچھ تاخیرکی وجہ موسم اور ریلوے کی سست روی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائیگا۔