تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹارگٹ کلنگ نئی بات نہیں، موقف آج شام تک دوں گا،وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ جیو نیوزکے نمائندے ولی خان بابر کے قتل سے متعلق کچھ شواہد ملے ہیں،لیکن وہ ابھی بتانہیں سکتے۔یہ بات رحمان ملک نے کراچی میں ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں کہی ۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ اسفندیار ولی اورالطاف حسین دونوں نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ نئی بات نہیں،اس پر موقف آج شام تک دوں گا۔کراچی میں جو بھی عناصرہیں ان کوکہیں سے لائن مل رہی ہے اور کوئی تیسری طاقت کراچی میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.