5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ بگٹی:گیس پائپ لائن کے قریب دھماکا
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن کے قریب دھماکاہوا ، تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی محمد کالونی کے قریب اٹھارہ انچ قطر کے پائپ لائن کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم اس سے گیس پائپ لائن کو نقصان نہیں پہنچا، دھماکے کے بعد علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔