تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان،ایران سالانہ تجارت میں چار گنا اضافے پر تیار

جنگ نیوز -
تہران…فارن ڈیسک…پاکستان اور ایران سالانہ چار گنا تک تجارت میں اضافہ کرنے پر تیا ہو گئے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ ایک ارب ڈالر سالانہ سے چار ارب ڈالر سالانہ تک تجارت کا ہدف حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔ایرانی اخبار’تہران ٹائمز‘ نے خبر رساں ادارےIRINN کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایرانی وزیر تجارت مہدی غضنفاری سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا کہ آئندہ پانچ برس میں تجارت کا ہدف سالانہ4ارب ڈالر لے جانا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان میں ایرانی بینک کا قائم کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ۔ایران پاکستان کو روزانہ21.2ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس فراہم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.