5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لدھیانہ میں دھرمیندر کے پرستارنے ان کا مومی مجسمہ بناڈالا
جنگ نیوز -
لدھیانہ…دنیابھر میں اپنے کام کالوہا منوانے والوں کے مجسمے بنالیے جاتے ہیں۔کچھ ایسا ہی کیاہے بھارت میں بالی وڈ اسٹاردھرمیندرکے دیوانے نے،اوران کامومی مجسمہ بنالیاہے۔ بھارتی شمالی ریاست کے شہر لدھیانہ میں اسکرین لیجنڈ دھرمیندرکالائف سائزمجسمہ رکھاگیاہے۔دھرمیندرنے اپنے کیرئیر میں گولڈن جوبلی کرلی ہے اوران کا کام آج بھی کامیابی کا ثبوت سمجھا جاتاہے۔نئی فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ میں دھرمیندر اپنے بیٹوں کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں کسان کاکردار اداکرتے دھرمیندرک امجسمہ بھی ہوبہو ایساہی بنایاگیاہے۔