تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نصیرآباد: نیٹو آئل ٹینکر پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

جنگ نیوز -
نصیر آباد…بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ڈیرہ مرادجمالی کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کے20 آئل ٹینکرز پر فائرنگ کرکے آگ لگادی۔ آگ پر نو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق رات گئے نیٹو کے متاثرہ آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی غرض سے رکے تھے کہ اچانک کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے نیٹو کے10 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائربریگیڈ کے عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ کے شعلوں نے نیٹو کے مزید10 آئل ٹینکرز ، قریبی ہوٹل اور ٹائر کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دوسری جانب شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے،تاہم واقع کے 9گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ لیویز تھانہ صدر پرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.