5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیلیفورنیا کی گورنری شوارزنیگرکیلئے درد سر بن گئی تھی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو کچھ ایسا نشہ چڑھتا ہے کہ وہ سب کچھ بھول بھال جاتے ہیں لیکن ہولی ووڈ ایکشن ہیرو اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگرکیلئے حکومت درد سر بھی بن گئی تھی۔ہولی ووڈ سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنا آرنلڈ کوکچھ مہنگاپڑگیا۔فلموں سے لاکھوں ڈالرز کمانے والے اداکار کے مطابق اداکاری اور سیاست کے میدان میں اخراجات اور کمائی کاجائزہ لینے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ وہ آٹھ سال کے دوران دو سو ملین ڈالرز کا خسارہ برداشت کرچکے ہیں۔آرنلڈ کو سب سے زیادہ دکھ اس بات پر ہے کہ وہ اپنی فیملی کو مناسب وقت نہ دے سکے۔ان کے بچے اپنے والدکے مصروف شیڈول سے تنگ آگئے تھے۔ دو مرتبہ کیلیفورنیا کے گورنررہنے والے آرنلڈکے عہدے کی مدت اس سال کے آغاز میں ختم ہوئی ہے۔