5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب میں باہمی تعاون سے تمام معاملات حل کریں گے،لطیف کھوسہ
جنگ نیوز -
سکھر…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اتفاق اور باہمی تعاون سے تمام معاملات حل کریں گے تصادم کی فضا پیدا نہیں ہوگی۔سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میاں نواز شریف نے رائے ونڈ میں ملاقات کی دعوت دی ہے اور میں آج رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام معاملات اتفاق اورباہمی تعاون سے حل کرلئے جائیں گے اور تصادم کی فضا سے گریز کیا جائیگا۔اس موقع پر انہوں نے جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست نہیں کررہی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائیگا اور کوئی بھی شخص قانون اور انصاف سے بالاتر نہیں ہے۔