5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان ایک بار پھر شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ،بازار سنسان
جنگ نیوز -
چمن … شمالی بلوچستان ایک بار پھر شدید ترین سردی کی لپیٹ میں آگیا بازار سنسان ہو گئے ،دن کو بھی پانی پائپوں اور نالوں میں جم گیا ہے۔ کسی بھی ضلع میں محکمہ موسمیات کا دفتر نہ ہونے کی وجہ عوام موسم کی صورتحال سے بے خبر رہے ۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن پشین زیارت کاریزات کان مہترزئی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ توبہ اچکزئی توبہ کاکڑی سمیت تمام بالائی پہاڑی علاقے ایک بار شدید ترین خشک سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔سخت سردی اور سائبیرین ہوائیں چلنے کے باعث نظام زندگی نہ صرف مفلوج ہو گئی ہے بلکہ بازار اور اہم مارکٹیں بھی سنسان ہو گئی ہے ۔دوسری جانب شمالی بلوچستان میں محکمہ موسمیات کا کسی بھی ضلع میں دفتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام ہمیشہ آنیوالے موسم سے بے خبر رہتے ہے اور سرکاری طور پر درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کی سکتی ہے ، جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی درجہ حرات میدانی علاقوں میں منفی تیرہ جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں منفی پندرہ تک جا پہنچی۔