5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں سردی کی نئی لہرایک سے دو روز تک برقرار رہے گی
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی میں گزشتہ روز سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ بھر اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی کی موجودہ لہرایک دو روز مزید برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہرقائدمیں موسم سرداورخشک رہنے کے ساتھ شام ڈھلتے ہی سردی کی شدت میں اضافے کاامکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت7سے9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ کراچی اوراسکے مضافات میں شمالی علاقوں سے2 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہلکی ہواہیں چل رہی ہیں جبکہ اس وقت ہوامیں نمی کاتناسب 10 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت8 اعشاریہ5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے۔