تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیلاب کے دوران بند ٹوٹنے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کاپہلا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . ملکی تاریخ کے حالیہ بدترین سیلاب میں حفاظتی بند اور پشتے توڑے جانے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور فلڈ کمیشن کے چیئرمینز سمیت صوبائی سیکریٹریز آب پاشی کو طلب کرلیا ہے ۔بند اور پشتے توڑنے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا قیام ، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل میں آیا تھا ۔ کمیشن کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں سابق وزیر خزانہ اعظم خان کی سربراہی میں ہوا۔ کمیشن کے ارکان میں بلوچستان سے فتح خان ، سندھ سے اے ڈبلیو قاضی ، خیبرپختونخوا سے اعظم خان اور پنجاب سے خواجہ ظہیر شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں اعظم خان نے بتایا کہ کمیشن کا آئندہ اجلاس22 جنوری کو ہوگا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے،چیئرمین فلڈ کمیشن اور آب پاشی کے صوبائی سیکریٹریز کو بھی طلب کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.