تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وائلڈلائف کے عملے نے نہر میں پھنسی ڈولفن کو دریاسندھ میں چھوڑدیا

جنگ نیوز -
سکھر . . . . . محکمہ وائلڈ لائف سکھر کے عملے نے نارا کینال میں پھنسی ہوئی ڈولفن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال کر دریا سندھ میں واپس چھوڑ دیا۔ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف غلام محمد گڈانی کے مطابق دریا سندھ میں ان دنوں پانی کی سطح کم ہوجاتی جس کی وجہ سے انڈس بلائنڈ ڈولفن خوراک کی تلاش میں نہروں میں نکل جاتی ہے۔ نارا کینال میں پھنس جانے والی ڈولفن کی عمر دو سال ہے اور تین فٹ لمبی اور ساڑھے بائیس کلو گرام وزنی ہے۔ اس ڈولفن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے نارا کینال سے نکال کر دریا سندھ میں لینس ڈاؤن برج کے قریب چھوڑ دیا گیا۔ غلام محمد گڈانی کے مطابق حالیہ سیلاب سے متعدد انڈس ڈولفن کوٹری ڈاؤن اسٹریم کی طرف بھی نکل گئی ہے جہاں پر ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.