5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ولی خان بابر کے قتل کی تحقیقات کیلئے مختلف ٹیمیں بنا دی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . جیونیوز کے رپوٹر ولی خان بابر کے قتل کی تحقیقات کے لئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے لیا قت آباد میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم میں ڈی آئی جی ویسٹ سلطان خواجہ ،ایس ایس پی لیاقت آباد نوید احمد خواجہ ،ایس ایس پی ایس آئی یو را جہ عمر خطاب سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ تحقیقاتی ٹیم نے کرائم سین کو ری بلڈ کیا اور شواہد کو دوبارہ اکھٹا کیا۔پولیس حکام کے مطابق شہید ولی خان بابر کیس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جبکہ ملزمان کا واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہوجانے کاعنصر بہت کم نظر آتاہے،ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کے پانچ خول قبضے میں لے لئے ہیں اور ان کا فارنسک لیب سے تجزیہ کیا جا رہا ہے، اس سے پولیس کو یہ اندازا لگانے میں مدد مل سکے گی یہ ہتھیار اس سے قبل کس کس واردات میں استعمال ہوا اور اسے کون کون سا گروپ استعمال کرتا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ستر فیصد وارداتوں میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال ہوا ہے ۔