5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں،حامد موسوی
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . . قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنے کھیل میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جس کے شواہد ہمارے حساس ادارے بھی فراہم کر چکے ہیں ۔ انہوں نے ہفتے کو کراچی میں سابق ٹاؤن نائب ناظم بادشاہ خان سمیت دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تمام بے گناہ افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران و سیاستدان محض بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شعبہ زندگی اور ادارہ محفوظ نہیں رہا ، آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ارباب اقتدارسے اپیل کی کہ وہ وطن کی بقا ء اور استحکام پر توجہ دیں اور ملک میں جاری قتل عام کو فی الفور بند کروائیں ۔