5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان ،گورنمنٹ کالج میں بورڈ آف گورنرزکا اجلاس، طلباکا احتجاج
جنگ نیوز -
ملتان . . . . . پنجاب کے منتخب کالجوں میں بورڈ آف گورنرز مقرر کئے جانے اور ملتان کے گورنمنٹ کالج میں پہلے اجلاس کے موقع پر طلبا نے کرسیاں اور میزیں الٹ دیں ۔گورنمنٹ کالج بوسن روڈ میں ایک طلبا تنظیم سے کارکنوں نے اس وقت احتجاج شروع کیا جب اس کالج کے ہال میں حکومت کی طرف سے مقرر کئے جانیوالے بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس کے تمام انتظامات مکمل تھے لیکن طلبا نے ہال میں جا کر کرسیاں اور میزیں الٹ دیں اور توڑ پھوڑ کی ۔ اس موقع پرطلباء بورڈ آف گورنرز مقرر کے جانے کیخلاف نعرہ بازی بھی کرتے رہے ۔ پولیسکے پہنچنے پر طلبا وہاں سے چلے گئے ۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ حکومت بورڈ آف گورنرز کو فعال کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔