5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان ڈسٹرکٹ بار کی 16نشستوں کیلئے 28امیدوار وں کے درمیان مقابلہ
جنگ نیوز -
ملتان . . . . . . ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2011 ،2012کی پولنگ جاری ہے۔16نشستوں پر28امیدوار مدمقابل ہیں۔ ملتان ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر تین امیدوارنجف علی چاون، ارباب احمد سعید، اور حافظ اللہ دتہ کاشف مد مقابل ہیں۔ اسی طرح جبکہ جنرل سکریٹری کیلئے بھی تین امیدوار اورنگ زیب عالم گیر، چوہدری جہانزیب اور فہیم عباس گردیزی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ضلع میں پولنگ صبح9بجے شروع ہوئی،الیکشن انتظامیہ کی جانب سے جو ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی۔10 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جہاں 16 نشستوں پر28 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔پنجاب بار ایسوسی ایشن کی جانب سے رجسٹر3 ہزار66 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔