تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گیس ملتی رہے تولوڈشیدنگ ختم ہوسکتی ہے،کے ای ایس سی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کے ای ایس سی کے سی او او جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن خالد جاوید کا کہناہے کہ اگر کمپنی کو گیس کی فراہمی مسلسل ملتی رہے تولوڈشیدنگ کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں" فیوچر پاور جنریشن ان پاکستان "کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں میڈیا سے گفتگومیں کہی۔خالد جاویدکا کہنا تھا کہ کراچی سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے لیکن کے ای ایس سی کے فیڈر سے بجلی چوری ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کرنی پڑتی ہے۔کے ای ایس سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھاکہ لوگ اسمبلیوں میں بیٹھ کرٹیکنالوجی کا فیصلہ کررہے ہیں جبکہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ کے ای ایس سی میں ایوریج بلنگ کے نظام میں ترمیم کرکے اسے مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.