5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی ، صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پرمشتعل افراد اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔پولیس کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب غیرقانونی طور پر سڑک کنارے لگائے پتھاروں اور ٹھیلوں کے باعث ہونیوالے ٹریفک جام کیخلاف پولیس نے آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پولیس اور پتھارے والوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے سڑک بلاک کردی جبکہ مظاہرین نے گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کرکے انکے شیشے توڑ دیئے۔صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔تاہم ایک گھنٹے سے ذائد جاری احتجاج کے بعد پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور سڑک ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی۔