5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی،گیس نہ ہونے کے باعث شہری سردی میں ٹھٹھرکر رہ گئے۔ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں تخریب کاری سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا ہے ۔جسکی وجہ سے بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، قلات، مستونگ،زیارت سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی تاحال معطل ہے ۔گیس نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں نومولود بچے، بزرگ حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی دو گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام ٓج شام تک مکمل کر تے ہی سوئی گیس کی فراہمی بحال کر دیا جائیگا۔