5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جھنگ، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار ہلاک دو زخمی
جنگ نیوز -
جھنگ . . . . . جھنگ کے علاقے تھانہ موچیوالہ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس تھانہ موچیوالہ کے مطابق ڈی پی او آفس میں کام کرنیوالا ایک پولیس اہلکار خاور عباس پٹرولنگ پولیس میں ملازم شہباز اور ایک دوست عارف کے ہمراہ جھنگ آرہا تھا کہ فیصل آباد روڈ پر چمرانوالی کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو اسلحہ کے زور پر روکا اور ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمتپر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی پی او آفس جھنگ کا ملازم خاور عباس موقع پر ہلاک جبکہ شہباز اور عارف زخمی ہوگئے جن کو موچیوالہ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں جبکہ خاور عباس کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ پہنچا دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔